پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاور ت کا آغاز کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع کر دی ہے ، پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور گروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے، قومی ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچوں کے بعد پریس کانفرنس ہو گی، محسن نقوی نے بورڈ عہدیداروں ،سابق کرکٹرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔