بلوچستان میں ممکنہ زلزلےکی پیشگوئی کے پیش نظر کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات نےعالمی تحقیقاتی ادارے ایس ایس جی ایس کی زلزلے کےرپورٹ کی تصدیق نہیں کی ۔ تاہم انتظامیہ نے فرضی مشقیں شروع کردیں ہیں۔ایمرجنسی سروسزکسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ پاکستان میں زلزلےکی پیشگوئیوں سے متعلق ماہرین اور حکام کی وضاحت آگئی
انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ پر سکون رہیں اور مستند ذرائع سے خود کو باخبر رکھیں اور ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں دو روز کےلیےکان کنی پر پابندی بھی لگادی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ سائنسدانوں کی پاکستان میں 48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی
دوسری جانب ڈپٹی کمشنرپشین نےممکنہ زلزلےکےپیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔