تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے ڈالر 278 روپے45 پیسے پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےآغازسے ہی تیزی کارجحان ہے، 100 انڈیکس میں 400 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، جس سے انڈیکس 73 ہزار660 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔