سعودی عرب میں حج سےقبل سیکورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔
مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودکی زیرقیادت میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نےمارچ پاسٹ پیش کیا اورسلامی پیش کی جبکہ ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے اہلکاروں نےمختلف مشقوں میں بھی حصہ لیا,پریڈ میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت بکتر بند گاڑیاں اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی پیش کیا گیا
اس موقعہ پرسعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کےموقعہ پرسیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہےتاکہ حجاج کرام امن اور سلامتی کےساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں پریڈ دیکھنے کے لیے حرمین شریفین انتظامی امور کےسربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس اوردیگر آئمہ کرام بھی شریک ہوئے جبکہ وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔