انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے ربیع سیزن کیلئے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دے دی گئی ۔
چیئرمین ارسااسجدامتیازکی زیرصدارت ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے رواں سال میں پانی دستیابی کا تخمینہ گزستہ سال کےمقابلے میں آٹھ فیصد زیادہ ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق ربیع سیزن میں آبپاشی کیلئے پانی کی کمی پندرہ فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے، پانی کی کمی سندھ اور پنجاب میں برابر تقسیم ہوگی، پنجاب کوایک کروڑ انہتر لاکھ جبکہ سندھ کو ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب دستیاب ہوگا ۔
ارسا کے مطابق اسی طرح ربیع سیزن میں خیبرپختونخوا کو سات لاکھ دس ہزار اور بلوچستان کیلئے گیارہ لاکھ اسی ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا ۔