پاکستان ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی بھی ہکا بکا رہ گئے،اپنے بیان میں کہا کہنے کوکچھ نہیں،میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقعے نہیں ملتے،افسوس ہو رہا ہے
قومی ٹیم کی بھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ردعمل دیتےہوئےکہا ہےکہ پاکستان کی شکست پر افسردہ ہوں،بھارت نے 30 سے 40 رنز کم بنائے،میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقع نہیں ملتے۔
قومی ٹیم کی بھارت سے عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم نےمیچ کے اختتام پرپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا آخری دس اوورزمیں اچھی بیٹنگ نہیں ہوئی،گیندیں ضائع کرنےکی وجہ سے پریشربڑھا، پچ بیٹنگ کیلئے اتنی بھی بری نہیں تھی۔
بابراعظم نےمزیدکہا ہم نے اچھی بالنگ کی اور حریف ٹیم کو 120 رنز تک محدود کیا،
بیٹنگ میں ہم نے ابتدائی 10 اوورزمیں اسکور کیا لیکن بدقسمتی سے ایک کےبعدایک وکٹ گرنے اور ڈاٹ بالز کھیلنے کی ہم نےقیمت چکائی۔
حکمت عملی سادہ سی تھی کہ آپ نے نارمل کھیلنا ہے،ہر اوور میں ایک دو باؤنڈریز اور 5,6 کی اوسط سے جانا ہے،لیکن اس پیریڈ میں ہم نے بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کا دباؤآیا،پھرایک کےبعدایک وکٹ گری توآپ ٹیل اینڈرزسےتوقع نہیں کرسکتے۔