اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کااعلان کرےگا، ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس کے بعد مرکزی بینک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی کااعلان کرے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آج اعلان ہونے والی مانیٹری پالیسی کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کا امکان ہے،اس وقت شرح سود بائیس فیصدکی بلند ترین سطح پر ہے۔
بینک کی مانیٹری پالیسی کیا ہوتی ہے؟
مانیٹری پالیسی کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود پریا معیشت میں زر کی رسد پر اثر انداز ہونے کے لیے بعض طریقے استعمال کرے جبکہ مجموعی قیمتیں اور مالی بازارمستحکم رکھنے کا مقصد بھی اس کے پیشِ نظر ہوتا ہے،دراصل مانیٹری پالیسی استحکام لانے کی یا طلب کا انتظام کرنے کی پالیسی ہوتی ہے، جو معیشت کی طویل مدتی نمو کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتی۔