آئیسکو نےنادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹسزجاری کردیئے، 71ارب سے زائد کے نادہندہ اداروں کو ایک ہفتے میں واجبات کی ادائیگی کا کہہ دیا ۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے مطابق آزادکشمیر حکومت سب سے زیادہ 54 ارب 86 کروڑ 20لاکھ روپے دبائے بیٹھی ہے ،وزارت دفاع5 ارب 29 کروڑ50لاکھ کی نادہندہ ہے،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) کے ذمے 4 ارب 6 کروڑ 30لاکھ واجب الادا ہیں ۔
پاک سیکرٹریٹ1 ارب ساڑھے 6 کروڑ کی نادہندہ ہے،کابینہ ڈویژن 11کروڑ 60 لاکھ کے نادہندہ نکلے ہیں، چیئرمین سینٹ6 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں،واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی( واسا)96کروڑسترلاکھ روپے ہیں، ریلوےنے ساڑھے انتیس کروڑ کے بجلی بل نہیں دیئے ۔
اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے27 کروڑ نوے لاکھ ، پولیس کے پچیس کروڑ دس لاکھ کے بقایا جات ہیں ،وزارت داخلہ،پنجاب پولیس ، پارلیمنٹ لاجز ، چیف کمشنر آفس، بلوچستان ہاؤس ، سندھ ہاؤس ،اسلام آباد ہائیکورٹ، انٹیلی جنس بیورو اور این ایچ اے بھی کروڑوں کے نادہندہ ہیں ۔
آئیسکو نے تمام آپریشن سرکلز انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اداروں سے نوٹسز اجرا کے ایک ہفتے کے اندر ریکوری یقینی بنائیں ۔