ایرانی شوریٰ نگہبان کی جانب سے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدواروں میں مصطفیٰ پور محمدی، مسعود بزشکیان اور امیر حسین قاضی زادہ شامل ہیں جبکہ علی رضا زاکانی، سعد جلیلی اور محمد باقر قالیباف بھی صدارتی دوڑ میں حصہ لیں گے۔
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث وہ صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
علاوہ ازیں علی لاریجانی کو بھی صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے 28 جون کو الیکشن ہوگا۔