ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج نیویارک میں ساڑھے سات بجے ہونے جارہا ہے اور اس دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی ہے جبکہ بادلوں نے نیویارک میں ڈیرہ جمانا شروع کر دیاہے ۔
محکمہ موسمیات نیویارک نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے وران دو مرتبہ بارش کی پیشگوئی ہے جس کے بعد مطلع صاف ہو جائے گا، نیویارک میں بادلوں نے ڈیرے ڈالنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کا بھی جوش عروج پر ہے ۔
بھارت کے خلاف میچ میں اعظم خان کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے جس کا عندیہ گزشتہ روز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جانب سے پریس کانفرنس میں بھی دیا گیا ۔