بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اسرار کاکڑنے ملک کا نام روشن کردیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔
اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین الیکشن میں 617 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ان کی امیدوار حریف ازی ہاروکس ٹیلر کو 393 ووٹ ملے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک دور افتادہ گاؤں سے تعلق ہوتے ہوئے یہ جیت میرے تصور سے بھی باہر ہے۔ میں آکسفورڈ یونین کے اراکین اور اپنی ٹیم کا مجھے بطور صدر منتخب کرنے اور مجھ اعتماد کرنے کے لیے بے حد شکرگزار ہوں۔
اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے تیسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی 1977 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔