ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے میچ کے لیے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ بھارت، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
دوسری جانب اہم ترین میچ سے قبل شاداب خان بھی ان فٹ ہوگئے، ذرائع کے مطابق شاداب خان پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث ان کی بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔