سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ن لیگ کو چھوڑ دیا۔ اپنے بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاست میں آئندہ کی لائحہ عمل کا اعلان جلد کرونگا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ نون کو خیر باد کہہ دوں، سیاسی لوگ ہیں خاموش نہیں بیٹھ سکتے، کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
محمد زبیر نے بتایا کہ انہیں تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کی 16ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے ۔ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا ۔ اس لیے خود کو الگ کرلیا۔
سینئر سیاستدان محمد زبیر صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان تھے۔
شاہد خاقان کی پارٹی جوائن کرنےسے متعلق سوال پر محمد زبیر نے نے بتایا کہ ابھی کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
یاد رہے کہ محمد زبیر سے پہلے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی ن لیگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ آصف کرمانی، دانیال عزیز ن لیگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ آصف کرمانی، دانیال عزیز سمیت متعدد رہنما پارٹی پالیسیوں سے نالاں اور مختلف مقامات پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔