بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی میں حالات بدل جاتے ہیں،ضروری نہیں پاکستان دوبارہ بھی ہار جائے ،2022 میں پاکستان زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیلا تھا۔
امریکہ کے دالحکومت نیو یارک سٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری نہیں پاکستان دوبارہ بھی ہار جائے گا، ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں کبھی بھی حالات بدل جاتے ہیں،2022 میں پاکستان زمبابوے سے ہار کر بھی فائنل کھیلا تھا۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم یقیناً غلطیوں کا تجزیہ کر کے آئے گی ،سات ماہ میں پاکستان کے ساتھ تیسری مرتبہ کھیل رہے، پہلے 4 سال بعد کھیلتے تھے، اب یہ میچ دیگر مقابلوں کی طرح ہے، حریف کوئی بھی ہو ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔
روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ، ہمارے لیے پاکستان ایک اور مخالف ٹیم ہے جسے ہم ہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ کو ہم دیگر میچز کی طرح ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔