پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے بجٹ میں11 ارب 82 کروڑ روپے کے اضافے کافیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کا مشن جاری ہے،وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11 ارب 82 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 4 ارب سے بڑھ کر 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ماضی کا 10 بلین ٹری سونامی اور آج کا گرین پاکستان پروگرام ترجیح قرار دیا گیا ہے،نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کیلئے 15 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،2018 میں شروع ہونے والے منصوبے پر 125 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،ماضی میں منصوبے کا نام ٹین بلین ٹری سونامی تھا، ملک بھر میں درخت لگائے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق30 جون 2024 تک منصوبے پر 29 ارب 56 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،اگلے مالی سال منصوبے پر اخراجات بڑھ کر 45 ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گے،نئے بجٹ میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے چار دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔