ٹی 20 انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کی ٹیم کینیڈاکی جانب سے دیئے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی، آئر لینڈ کی جانب سے مارک اڈیر 34 رنز اور جارج نے 30 رنز بنائے ، ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
آئرلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں نیویارک میں مدمقابل ہیں جہاں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، نکولس کرٹن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور میک کارتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔