کراچی میں قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخ مقرر کردیئے ہیں۔
قصابوں کی جانب سے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے سے متعلق جاری ریٹ لسٹ کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا جبکہ بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اونٹ نحر کرنے کا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ بیان کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کا ریٹ تقریباً آدھا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے نرخوں میں 5 سے 6 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔