روس کےخلاف ممکنہ جنگ کیلئے جرمنی چوکنا ہوگیا،وزیردفاع نے فوجی سروس کو لاگو کرنے پر زور دےدیا۔
جرمنی وزارت دفاع نے بیان میں کہا آئندہ چند سالوں میں روس سے جنگ ہوسکتی ہے۔ہم یقین نہیں ہونا چاہیے کہ روس یوکرین کی سرحدوں پررک جائے گا۔ ہمیں دوہزار انتیس تک جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی تربیت اور ہتھیاروں پربھی توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں ملک کا دفاع کرنےوالے مردوخواتین کی ضرورت ہے۔