انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی معمولی مہنگا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59 پیسے برقرار ہے۔
واضح رہے کہ مئی میں جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے روپے کی قدر کو ایک ڈالر کے مقابلے میں 328.4 روپے فرض کیا تھا، جو اس سال کی اوسط قیمت 285 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔