انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور آج ایونٹ کے آٹھویں میچ میں بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت باؤلنگ کا فیصلہ اور آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارتی کپتان کا پہلے باؤلنگ کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا اور بھارتی باؤلرز کے سامنے آئرش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 16 اوورز میں محض 96 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کو 97 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔