کینیڈا کی عدالت نےخالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر فرد جرم عائد کردی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق امن دیپ سنگھ بھارتی شہری ہیں جن کا تعلق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوران کی حکومت سے ہے,امن دیپ کو تین نومبر کوکینیڈا کے شہر بریمپٹن سےگرفتارکیا،جب وہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو شادی کی تقریب میں قتل کرنے کا منصوبہ بنارہےتھے۔
امن دیپ سنگھ ان چاربھارتی شہریوں میں شامل ہیں جن پرہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔