ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آلراونڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آوٹ ہوگئے۔
کپتان بابراعظم نےتصدیق کرتےہوئےبتایا عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں،وہ پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر بقیہ میچز کیلئے پر امید ہیں۔
کپتان بابراعظم نےکہا وارم اپ میچ نہ ہونےسےکوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ہم کھیلتے ہوئے آ رپے ہیں،امریکا میں پہلی بار کرکٹ ہورہی ہے اس لئے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں یا وہ نہیں مل رہا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی۔