آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی ٹیم سکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا لیکن اننگ بریک ے دوران دوبارہ بارش ہونے کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے ، سکاٹ لینڈ نے 6.1 اوورز میں 51 رنز بنالیئے تھے کہ عین موقع پر بارش شروع ہو گئی اور کھیل کو روکنا پڑ گیا تاہم بارش رکنے کے بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا لیکن وقت کی کمی کے باعث ڈک ور تھ لوئس میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے میچ کو 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔
سکاٹ لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 اوورز میں 90 رنز بنائے جس میں جارج مونسے 41 اور مائیکل جونز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔