امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق معاملات پاکستان کی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں، جو الزامات ہیں وہ پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش اسرائیلی حکومت کی جانب سے آئی، اسرائیل کے اندر بھی اس پیشکش پر اختلافات موجود ہیں، حماس اب اتنی طاقتور نہیں جتنی 7 اکتوبر سے پہلے تھی، غزہ کے مسئلے کو صرف فوجی آپریشن سے حل نہیں کیا جاسکتا۔