قومی ٹیم کے بیٹرو وکٹ کیپر اعظم خان نے تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر انسٹاگرام سے اپنی تمام تر تصاویر ہٹا دیں۔
قومی کرکٹر اعظم خان شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام سے تمام تصاویر اور ویڈیو ہٹادیں ہیں،انگلینڈ سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر اعظم خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے،جبکہ کئی کرکٹرز کی جانب سے انکی فٹنس پر بھی تنقید کی گئی۔
خیال رہےکہ اعظم خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے تھے،اوروہ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کرتے رہتے تھے،تاہم اب انکے اکاونٹ پرکوئی ویڈیو اور تصاویر نہیں دیکھی جارہیں،تصاویر ہٹانے سےمتعلق کھلاڑی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔