اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ۔ٹرانسفر کردیا۔ عدت میں نکاح کیس اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا۔ خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔