ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کی مدت میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصدکم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکے 1006839 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اورسوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصدکی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اورروڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔
اعداد وشمار کے مطابق یونائٹڈ آٹوموٹرسائیکلزکے 69480 یونٹس اوریونائٹڈ تھری ویلرزکے یونٹس کی فروخت ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگارکے 11234 یونٹس اورچنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی۔