وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ہدایت نظر انداز کردی گئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
وزیر اعظم کی ہدایت
شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیراعظم کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے وزارت خزانہ کی جانب سے عوام کو معمولی ریلیف فراہم کیا گیا۔
وزارت خزانہ کا نوٹیفیکشن
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی ہدایت
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی تاخیر سے جاری ہوا۔
وزارت خزانہ کا موقف
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی پر صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی کی سفارش کی۔