پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان کی اپنی نئی دلہن دعا کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
یاسین لاکھانی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فیروز سیاہ لباس پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کی دلہن دعا مہندی کی تقریب کے لیے سنہری لباس میں زیب تن کئے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں ایک انتہائی خوبصورت لمحہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فیروز خوشی کے موقع پر دعا کے ہاتھوں پر مہندی لگا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ڈارمہ سیریل ’ خانی ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ علیحدگی ہوگئی تھی۔
سابق جوڑے کی اپنے دو بچوں کی تحویل کے حوالے سے ہونے والی عدالتی لڑائی بھی بڑے پیمانے پر زیر بحث رہی تاہم، عدالت میں معاملہ حل ہوگیا تھا۔
جوڑے کے درمیان ہونے والے عدالتی معاہدے کے مطابق ان کا بیٹا سلطان فیروز کے ساتھ رہے گا جبکہ ان کی بیٹی علیزے کے ساتھ رہے گی۔