وزیراعظم شہبازشریف 4 سے8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کو دورے کی دعوت چینی صدر اور وزیراعظم نے دی ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین کے تین حصے ہوں گے، وزیراعظم چینی دالحکومت بیجنگ کے علاوہ ژیان اور شنزن بھی جائیں گے، شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی ہو گی ، ،وزیراعظم کی چینی ہم منصب لی کیانگ کےساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نیشنل پیپلز کانگریس اوراہم محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کا ایک اہم پہلو کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں ہوں گی۔