میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی میکسیکو میں اتوار کے اجتماع کے دوران ایک چرچ کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر کم از کم 9 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں رات گئے تک ملبے سے زندہ بچ جانے والوں اور زخمیوں کی تلاش میں مصروف رہیں ۔
تامولیپاس ریاستی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت چرچ میں تقریباً 100 لوگ موجود تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
میکسیکن کونسل آف بشپس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والے اور زخمی افراد کے لئے دعاگو ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بشپ کے ڈاؤسیز نے کہا کہ اس وقت ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے ضروری کام کیا جا رہا ہے، آج ہم ایک بہت مشکل لمحے سے گزر رہے ہیں، ہم ان لوگوں کے دردناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو وہاں موجود تھے۔
ڈاؤسیز نے تقریباً 50 افراد کی فہرست بھی جاری کی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا جن میں ایک چار ماہ کا بچہ، پانچ سال کے تین بچے اور دو نو سال کے بچے شامل تھے۔