قوموں کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہےجب ایک بر وقت فیصلہ ان کی تقدیر ہی بدل دیتا ہے،ایسا ہی ایک لمحہ پاکستان کی تاریخ میں بھی رونما ہوا۔
11 مئی 1998 کو جب بھارت نے خطےکا امن برباد کرنے اورپاکستان پر سبقت حاصل کرنے کے لیے ایٹمی دھماکے کیے تو خطےمیں طاقت کا توازن بگڑگیا۔
بھارت کےجارحانہ عزائم کےجواب میں پاکستان نے 28مئی 1998 کوبلوچستان کےعلاقے چاغی میں 6 ایٹمی دھماکےکرکے امت مسلمہ کا سرفخرسے بلند کردیا۔
پہاڑوں کےبدلتے رنگ اوراٹھتی دھول نےگواہی دی کہ پاکستان اب ایٹمی طاقت بن چکا ہے،پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
یہ دن پاک سر زمین کےسینےپرلگنے والا ایک ایسا طمغہ ہےجو پاکستان کودنیا میں ممتازکرتا ہے۔
دنیاکی بڑی طاقتوں کی مخالفت کےسامنےپاک فوج،سیاسی لیڈرشپ اور عوام سب ساتھ کھڑے ہوئے اور 28 مئی 1998 کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
پاکستان کےدفاع کے لیے آج بھی پاکستان کی مسلح افواج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کر رہی ہیں۔