پاکستانی ایتھلیٹ اور صحافی مونا خانو کو یونان میں ہائیکنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کہتی ہیں پاکستانی سفارت خانے نے معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھا دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں پاکستان نے یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے۔
ترجمان کے مطابق سفارتخانہ مونا خان کے کوچ یوسف خان سے بھی رابطے میں ہے۔ خاتون اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان اپنے بیٹے کے ساتھ یونان کے دورے پر تھیں جب انہیں پولیس نے پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کر لیا۔