ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں امام رضا کے روضہ کے احاطہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ بدھ کو تہران میں ادا کی تھی جس کے بعد ابراہیم رئیسی کے جسد خاکی کو مشہد منتقل کیا گیا۔
نماز جنازہ میں عالمی رہنماؤں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
آج ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تدفین کے لیے مشہد میں امام علی رضا کے روضے پر پہنچا تو وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ اور دیگر 6 افراد اتوار کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
مرحوم ایرانی صدر اور رفقا کے اعزاز میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔