سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط 1 گرام سونے کی قیمت 222.85 ریال، 22 قیراط 1 گرام 204.28 اور 18 قیراط 167.14 ریال رہی جبکہ 21قیراط 1 گرام سونا 195.00 ریال میں فروخت کیا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8گرام کی گنی 1,871.97 ریال، 22 قیراط 1گرام کی گنی 1,961.11 ریال جبکہ 24 قیراط1گرام گنی 2,139.39 ریال اور1 کلوگرام سونا 224,413.42 ریال میں دستیاب رہا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔