کچھ روز قبل عراق میں ایک شادی کی تقریب میں خوفناک آتشزگی سے 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ہولناک واقعے کے بعد شادی کے دولہا اور دلہن کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
زندہ بچ جانے والے دولہا اور دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اندر سے خود کو مردہ محسوس کر رہے ہیں۔جو ان کی زندگی کے سب سے خوشگوار دنوں میں سے ایک ہونا چاہیے تھا، وہ دولہا ریون اور دلہن حنین کے لیے ہولناکیوں کی شام میں بدل گیا۔۔
شمالی عراق کے صوبہ نینویٰ میں شادی ہال کے اندر آگ لگنے سے دولہا اور دلہن دونوں نے اپنے پیاروں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔
A bride and groom have told Sky News they are "dead inside" after more than 100 people were killed when a fire broke out at their wedding in Iraq's Nineveh province.
— Sky News (@SkyNews) September 30, 2023
Read more: https://t.co/8Kf68OesS2 pic.twitter.com/6swjKC50hN
دولہے ریون کا کہنا ہے کہ حنین اپنی ماں اور بھائی سمیت خاندان کے دس افراد کو کھونے کے بعد بولنے سے قاصر ہے۔ اس کے والد کی حالت بھی نازک ہے۔یہ سچ ہے کہ ہم زندہ ہیں لیکن ہم اندر سے مرچکے ہیں بے حس ہوگئے ہیں۔
اس ہولناک سانحے میں دولہے نے خاندان نے15 افراد کو کھودیا۔جبکہ ابتدائی قیاس آرائیوں میں آگ لگنے کی وجہ انڈور آتشبازی بتائی جاتی ہے،اسی حوالے سے ریون کا کہنا ہے کہ آگ چھت سے لگی اور اسکی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔