بہاولپور میں پاک فوج اور سیلانی ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ملک کےدفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج عوام کی فلاح و بہبود کے لئےبھی ہردم کوشاں رہتی ہے،17 سے 22 مئی کے دوران یزمان اور فورٹ عباس کی مقامی آبادی کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی
سول ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جرنل او پی ڈی، چائلڈ او پی ڈی، آنکھوں کے آپریشن اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج میں مصروف عمل رہے
میڈیکل کیمپ سے اب تک 2 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد مہیا کی گئی ہے جبکہ 260 سے زائد آنکھوں کے آپریشنز کیے گئے ہیں
میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنے اور علاج معالجے کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے بہترین طبی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔