ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ایف آئی اے حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والےبھکاریوں کےگروہ آف لوڈ کر دیا
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم ایجنٹ کےحوالےکرنی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آناتھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے۔