ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔مکی آرتھر ورلڈ کپ کے اختتام تک قومی اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔
مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے تاہم وہ اب مکمل طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔
پاکستان ٹیم آج سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی] پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔