تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 278 روپے 35 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 0.09 روپے کی کمی کے ساتھ 278.30 روپے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مسلسل مثبت ہفتوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.09 روپے یا 0.03 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18فیصد تک کھو چکا ہوگا۔ آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق اگلے سال جون تک روپیہ اپنی قدر 18 فیصد تک کھو چکا ہوگا، اور 329 روپے کی سطح تک گر جائے گا۔