کینز فلم فیسٹیول میں پاکستانی 3 ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’ دی کرانیکلز آف عمر وعیار ‘ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے یہ بڑا اعزاز ہے، پاکستان کا 3ڈی پراڈکشن ہاؤس Ingenuity Productions کینز فلم فسٹیول میں اپنی 3ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم دی کرانیکلز آف عمر و عیار نمائش کیلئے پیش کررہا ہے۔
کینز فلم مارکیٹ میں پراڈکشن ہاؤس مارچے ڈو فلم (Marche Du Film)کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سناڈو(Cinando) کے ذریعے اپنی اینی میٹڈ فیچرفلم کوآن لائن پیش کرے گا۔
انجنیوٹی پروڈکشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کینز فلم فسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہورہا ہے۔
ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم طلسمِ ہوش رُبا کہانی سے متاثر ہے۔
کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتاہے، تاہم تصوراتی خیالات کے ساتھ کہانی میں ایک گہرا تھیم بھی ہے جو ہر عمر کے سامعین کے ساتھ چلتا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم کے علاوہ انجنیوٹی پراڈکشنزایک اور تھری ڈی اینی میٹڈ سیریز'سائنس وائجرز' پر بھی کام کر رہا ہے۔
اس سیریز میں ایک متجسس لڑکے کو تاریخ کے عظیم سائنسدانوں سے ملنے کیلئے ٹائم ٹریولنگ مہم جوئی کا آغاز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔