ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے ملٹری چیف آف اسٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکی پابندیوں کو قرار دیدیا
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹری چیف نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔
لازمی پڑھیں۔ روس رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں ایران کی مدد کیلئے تیار
دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کوآرڈی نیٹر آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کی تصدیق پیر کے روز کی گئی۔