پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند کردی ہے۔
خیبر پختونخوا پیٹرول ڈیلرز ایسوسی نے 5 اضلا ع خیبر، مہمند، چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ میں احتجاجاً پٹرول پمپس بند کر دئیے۔ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور ڈویژن میں دکانوں پر کھلے عام اسمگل شدہ پیٹرول فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کھلا پٹرول فروخت کرنے اور رجسٹر نہ ہونے والے چھوٹے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔