وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف کمشنر اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس کی رہائشگاہ کے قریب سے کیبل چوری کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون تھری میں چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کی رہائشگاہ کے قریب چور رات کے وقت آئے اور لاکھوں روپے مالیت کی پی ٹی سی ایل کیبلز کاٹ کر رفو چکر ہوگئے۔
کیبلز چوری ہونے کے باعث علاقے میں تمام ٹیلی فون بند ہوگئے۔
تاہم، اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیبل چوری کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لاکھوں روپے کی چوری شدہ کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔