نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق قومی اپیکس کمیٹی اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان پاکستان دشمنوں کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں سمیت امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔