پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کےلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
دفاع وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں نائب صوبیدارصاحب خان بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کا یہ بہادرجوان پانچ جولائی 2023 کوضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔
میانوالی سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار صاحب خان شہید کے سوگواران میں بیوہ ، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔ اہلخانہ سمیت پوری قوم شہید کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہید کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ’والدین کی کمی تو کبھی پوری نہیں ہوتی۔ اللہ پاک ارشاد ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں۔ نائب صوبیدار صاحب خان شہید کی بیوہ کہتی ہیں کوئی بھی خوشی کا لمحہ آئے تو ان کی کمی محسوس ہوتی ہے مگر ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں۔