آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کو تین سال قید کی سزا سنائی دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور احمد کوغیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے تین سال سزا کی قید سنا دی۔ ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےمجرم اے ایس آئی ظہور احمد کوتین سال کی سزا سنائی ہے اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13دسمبر2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔