پاکستان نے بشکیک میں غیر ملکی شہریوں کے خلاف پر تشدد واقعات پر کرغزستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بشکیک میں غیر ملکی شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تشدد واقعات پر کرغزستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، حکومت پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کرغیز حکام نے انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے، سفارت خانہ پاکستان نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، سفارت خانہ پاکستان نے طلباء اور ان کے اہل خانہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کرغزستان کے سفیر حسن علی ضیغم اعلیٰ کرغیز حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں،4 پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، ایک پاکستانی جبڑے کی چوٹ کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔