پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جمعہ کو لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
فائنل میں قومی ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے جیتے جبکہ تیسرے سیٹ میں مہمان ٹیم نے 25-20 سے مقابلے میں واپسی کی تاہم، چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 14-25 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایونٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔