پاکستان میں فی تولہ سونا ایک بار پھر پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپےمہنگا ہوکر 503462 روپےکاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھکر 431637 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 144 روپے بڑھکر فی تولہ چاندی 8404 روپے کی ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4811 ڈالر کا ہوگیا۔



















